مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انسانی حقوق کے حوالے سے امریکہ اور یورپ کے دوہرے معیار خاص طور پر مظلوم فلسطینی عوام کے مقابلے میں بے حسی پر کڑی تنقید کی۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ فلسطینی حکام کے مطابق 2022 میں صہیونیوں نے 220 فلسطینیوں کو قتل کیا، 9000 کو زخمی کیا، 6500 کو گرفتار کیا، 832 عمارتوں کو تباہ کیا اور 13000 زیتون کے درختوں کو اکھاڑ دیا۔
کنعانی نے مزید لکھا کہ امریکیوں اور یورپیوں کے نقطہ نظر سے یہ تمام جرائم یہاں تک کہ خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم، انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں بلکہ حمایت کے مستحق ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطینی وزیر اعظم محمد شطیہ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ غاصب اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے 2022 میں مقبوضہ علاقوں میں 220 سے زائد شہریوں کو ہلاک اور 9000 سے زائد کو زخمی کیا۔
کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ تل ابیب کی فوج اور پولیس نے اس سال تقریباً 6500 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 832 سے زائد عمارتیں اور ڈھانچے منہدم کیے گئے اور 13,000 زیتون کے درخت اکھاڑے گئے۔
آپ کا تبصرہ